ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں بس اور موٹر کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4زخمی ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق واقعہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا گزے پیزہ پل کے قریب پیش آیا جہاں بس اور موٹر کار کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ۔
حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا ۔
ڈی ایم ایس ڈاکٹر فضل شہاب کے مطابق جاں بحق اور زخمی کا تعلق سلیمان خیل قبائل جبکہ دیگر تین زخمیوں کا تعلق وزیر قبائل سے بتایا جارہا ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ موٹر کار ڈیرہ اسماعیل خان سے وانا آرہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی ۔
