بریت کی درخواست سماعت

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست سماعت کیلئےمقرر

ویب ڈیسک: توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست کل سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل بریت کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر اعتراضات عائد کیے گئے ہیں ۔
ہائیکورٹ میں دونوں ملزمان کی بریت کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کل ہو گی۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو ججز چھٹی پر چلے گئے، مقرر کیسز کی کاز لسٹ منسوخ