ویب ڈیسک: شانگلہ میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ شانگلہ پورن کے علاقہ ٹوا میں پیش آیا جہاں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
حملے کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ۔
