لاس اینجلس میں لگی تباہ کن

لاس اینجلس میں لگی تباہ کن آگ بے قابو، ہلاکتیں 26 ہوگئیں

ویب ڈیسک: امریکی شہر لاس اینجلس میں لگی تباہ کن آگ بے قابو ہو گئی، لاکھ کوششوں کے باوجود یہ تھمنے کا نام نہیں لے رہی، جبکہ اس دوران آتشزدگی کے باعث 26 افراد ہلاک جبکہ لاکھوں‌افراد علاقہ سے انخلا کر گئے.
لاس اینجلس میں لگی تباہ کن آگ اب تک 40 ہزارایکڑ سے زائد رقبہ جلا کر راکھ کر چکی ہے، جبکہ اس تباہ کن آگ سے 12 ہزار 300 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ہزاروں فائر فائٹرز اور درجنوں طیارے امدادی کاموں میں مصروف ہیں لیکن انہیں کسی صورت کامیابی نہیں مل پا رہی، اور اب تک 26 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 30 افراد لاپتہ ہیں، اور لاکھوں افراد علاقے سے انخلا کر گئے ہیں۔
امریکی حکام نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ ہیٹن کے علاقے میں لگی آگ پر 45 فیصد قابو پالیا گیا ہے، اس دوران 1 کروڑ سے زائد افراد کو آگ سے پیدا ہونے والی آلودگی کے حوالے سے خبردار کردیا ہے، تاکہ اس سلسلے میں‌حفاظتی تدابیر اختیار کی جا سکیں۔
حکام کے مطابق تمام تر کوششوں کے باوجود اب تک 60 لاکھ افراد اس وقت شدید خطرے سے دوچار ہیں، اور اس سلسلے میں جتنی کوششیں بھی کی جائیں کم ہیں لیکن کامیابی اب بھی بہت دور ہے۔ نقصان کا ابتدائی تخمینہ 275 ارب ڈالر لگایا گیا ہے.
لاس اینجلس میں‌لگی اس خوف ناک آگ نے شمال مغربی وینٹورا کاؤنٹی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جہاں ہزاروں گھرانے بجلی سے محروم ہو چکے ہیں۔ انہیں علاقہ سے جانے کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے. مزید 84 ہزارافراد کے انخلا کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ لگانے کے شبہ میں تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور اس سلسلے میں ان سے تفتیش جاری ہے. آگ لگنے کے بارے میں‌حکام کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ عوام محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، اور ہنگامی تدابیر اختیار کریں۔ امریکی حکام کے مطابق اس بحران نے پورے علاقے کو شدید متاثر کر دیا ہے .

مزید پڑھیں:  خیبر، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی