جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی

جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، 40فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں، فریقین کے مابین طے پا جانے والے معاہدے میں علاقہ چھوڑنے اور سیز فائر کی شقیں موجود ہیں لیکن اس کے باوجود صیہونیوں کی بربریت کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے، اس دوران جہاں ایک طرف 40فلسطینی شہید کر دیئے گئے ہیں، تو وہیں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
مقبوضہ غزہ پٹی پر حملوں کے ساتھ ہی معاہدے پر سوالات اٹھنے لگے، ذرائع کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی حملوں میں شدت آ گئی ، اور اس دوران کم از کم 40 فلسطینی شہید کر دیئے گئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود حملے نہیں رکے، اسرائیل کی جانب سے حملے غزہ پٹی کے مخلتف علاقوں میں کیے گئے ، جن میں سے 30 فلسطینی صرف غزہ میں شہید ہوئے۔
یاد رہے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں وزیر اعظم محمد بن عبد الرحمان بن جاسم الثانی نے غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ کروانے کے لیے قطر، مصر اور امریکا کی کوششیں کامیاب ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملازمت پیشہ طبقے پر ٹیکسوں میں مزید اضافے کا امکان