ویب ڈیسک: غزہ جنگ بندی معاہدہ ہوتے ہی امدادی سامان پہنچانے کاکام شروع کر دیا گیا۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبد الرحمان بن جاسم الثانی نے غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا۔
غزہ جنگ بندی معاہدہ ہوتے ہی امدادی سامان پہنچانے کاکام شروع کر دیا گیا، تاکہ مشکلات میں گھرے فلسطینیوں کی مشکلات کا کسی حد تک ازالہ کیا جا سکے۔
معاہدے کے مطابق جنگ بندی قطر، مصر اور امریکا کی کوششیں بارآورو ثابت ہوئیں، اس دوران کئِ نشیب و فراز آئے لیکن اس جنگ کو روکنے کیلئے مستعدی سے کوششیں کی گئیں۔
جنگ بندی معاہدے طے پا تے ہی غزہ میں امدادی سامان پہنچانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، اس دوران سیکڑوں امدادی ٹرک صلاح الدین سٹریٹ کے راستے جنوبی غزہ پٹی میں داخل ہوئے۔
