نوبیاہتا دلہن شادی کے چند روز

پشاور، نوبیاہتا دلہن شادی کے چند روز بعد قتل، شوہر گرفتار کر لیا گیا

ویب ڈیسک: نوبیاہتا دلہن شادی کے چند روز بعد قتل کر دی گئی، اس حوالے سے شادی کے 3 ہفتے بعد ہی بیوی کے قتل کے الزام میں شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق صوبائِ دارالحکومت پشاور کے علاقے تہکال میں بیوی کے مبینہ قتل کے الزام میں شوہر کو پابند سلاسل کر دیا گیا، اس حوالے سے پولیس نے تبایا کہ مقتولہ کی 22 دن پہلے شادی ہوئی تھی، قتل کے بعد شوہر نے واقعے کو خودکشی کا رنگ دیا، تاہم مقتولہ کے والد کی درخواست پر شوہر بلال حیدرکو گرفتارکر لیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتولہ کے گلے پر نشانات ہیں تاہم اس حوالے سے میڈیکل رپورٹ کا بھی انتظار ہے، جس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ نوبیاہتا دلہن شادی کے چند روز بعد قتل کر دی گئی، اس حوالے سے شادی کے 3 ہفتے بعد ہی بیوی کے قتل کے الزام میں شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ٹانک سے اغواء ہونے والا پولیس اہلکار قتل ،نعش برآمد