بڑی بیک چینل پیشرفت

بڑی بیک چینل پیشرفت، بیرسٹر گوہر اور علی امین کی اہم ملاقاتیں

ویب ڈیسک: حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان بڑی بیک چینل پیشرفت ہوئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور علی امین کی 3اہم ترین شخصیات سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ بیک چینل مذاکرات کا سلسلہ فریقین کے مابین چند ہفتے پہلے رک گیا تھا، تاہم اب مذاکرات دوبارہ بحال ہو کر ایک اہم مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماوں بیرسٹر گوہر اور علی امین نے 3اہم ترین شخصیات سے ملاقات کی ہے، اس بیک چینل میٹنگ کی کوئی باضابطہ تصدیق ہوئی ہے اور نہ تحریک انصاف نے اس کی تصدیق کی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اس ملاقات کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ ایسی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی تاہم ذرائع کا اصرار ہے کہ یہ ملاقات بہت ہی اہم رہی، اس دوران یہ بھی کہا گیا کہ یہ بیک چینل ملاقاتیں جاری رہیں گی۔ آئندہ ملاقات میں ایک وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کی طرف سے صرف دو اہم شخصیات شامل ہوں گی۔
اس تازہ ترین بیک چینل میٹنگ سے قبل پی ٹی آئی کے ایک اہم رہنما نے دسمبر کے تیسرے ہفتے میں ایک وفاقی وزیر اور ایک اہم عہدیدار سے ملاقات کی تھی، ذرائع کے مطابق تمام تر مذاکرات اور ملاقاتوں کے حوالے سے بنیادی طور پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فیصلہ کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان بڑی بیک چینل پیشرفت ہوئی ہے، جس پر تمام تر سیاست دانوں کا ممل فوکس ہے، تاہم بیرسٹر گوہر نے ایسی کسی ملاقات کی تردید کر دی.

مزید پڑھیں:  پاکستان کا ٹی ٹی پی مجید بریگیڈ کیخلاف اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ