ویب ڈیسک: پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تردید، ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں مذاکرات ہوں، حکومتی حلقوں سے اس پربات چیت چل رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے پشاور میں 2 روز قبل ہونے والی میٹنگ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تردید کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی آرمی چیف سے ملاقات نہیں ہوئی۔
چیئرمین پی ٹی آئِی بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں مذاکرات ہوں، اور اس سلسلے میں حکومتی حلقوں سے بات چیت چل رہی ہے۔ ان ٓکا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات ہونے چاہئیں، کیونکہ مذاکرات ہی سے مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔
