ویب ڈیسک: ڈی آئی خان میں متعدد سرکاری ملازمین کے گھر نذرآتش کر دیا گیا، کچھ گھروں سے موٹر سائیکل اور کھانے کے سامان لے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں کوٹ لعلو تحصیل درابن میں مسلح دہشت گردوں نے متعدد سرکاری ملازمین کے گھر نذرآتش کر دیئے گئے ہیں۔ ان مسلح دہشت گردوں جن کی تعداد 30 سے 35 بتائی جا رہی ہے، نے باغ کو بھی جلا ڈالا۔
ذرائع کے مطابق ان دہشت گردوں نے جن سرکاری ملازمین کے گھروں کو نذر آتش کیا ہے، ان میں ایف سی این شیر اکبر، ایف سی نورہ دین، ایف سی اکبر زمان، فورسز کے سید اکبر اور میرزمان کے گھر شامل ہیں-
علاقہ کینوں کا کہنا ہے کہ ان دہشت گردوں نے کچھ گھروں سے موٹر سائیکل اور کھانے پینے کا سامان بھی چرا لیا ہے، اس کے علاقہ علاقہ مکینوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔
