ویب ڈیسک: آرمی چیف سے میٹنگ کی بیرسٹر گوہر کی تردید پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف سے ہماری میٹنگ میں بیرسٹرگوہر موجود تھے، وہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ میں نہیں تھا، جبکہ آرمی چیف سے بیرسٹرگوہر کی الگ ملاقات کا مجھے نہیں پتہ۔
گورنر خیبر پختونخوا نےکہا ہے کہ آرمی چیف سے ہماری میٹنگ میں بیرسٹرگوہر موجود تھے، دن دیہاڑے میٹنگ میں موجودگی کے باوجود یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ میں نہیں تھا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی میٹنگ میں موجودگی کی تردید کر رہے ہیں تو اس کا ان سے پوچھیں، ان کی الگ ملاقات کا مجھے کچھ پتہ نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان پر میٹنگ میں ہرممبر نے اپنی رائے دی، بیرسٹرگوہر کی رائے کا احترام کرتا ہوں، کچھ چیزیں وہ نہیں بتا رہے تو میں بھی نہیں بتا سکتا۔
