ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں چیف منسٹر عوامی سپورٹس گالا کی تقریبات شروع ہو گئیں۔ سپورٹس گالا میں کرکٹ، والی بال، کبڈی، فٹ بال، مارشل آرٹس، نیزہ بازی اور کڑکے (تیراندازی) کے مقابلے شامل ہیں۔ روایتی کھیل کڑکے (تیراندازی) بوڑھوں بزرگوں کا پسندیدہ کھیل ہے۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان عبداللہ نے ڈی پی او جواد اسحاق کے ہمراہ سپورٹس گالا کی رنگا رنگ تقریبات کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں فیتہ کاٹ کر غبارے اور کبوتر ہوا میں چھوڑے گئے، اس موقع پر آتش بازی بھی کی گئی۔
مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ذیشان عبداللہ نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو سپورٹس گالا کے ذریعے امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ ضلع لکی مروت میں چیف منسٹر عوامی سپورٹس گالا کی تقریبات شروع ہو گئیں۔
