جماعت اسلامی کا بجلی قیمتوں

جماعت اسلامی کا بجلی قیمتوں میں کمی نہ کرنے پر احتجاجی مظاہرہ کا اعلان

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی کا بجلی قیمتوں میں کمی نہ کرنے پر احتجاجی مظاہرہ کا اعلان، اس سلسلے میں بچت کا سارا فائدہ براہ راست عوام کو منتقل کیا جائے۔
ضلع لوئر دیر میں امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبر پخت شمالی عنایت اللہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بجلی قیمتوں میں کمی نہ کرنے پر احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں 17 جنوری کو بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے کے حوالے سے بھرپور احتجاجی مظاہرے کیا جائَے گا۔
عنایت اللہ نے کہا کہ ائی پی پیز معاہدوں پرنظرثانی کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچنا چاہیے، ائی پی پیز معاہدوں کے خاتمے سے 1 اعشاریہ 4 ٹریلین روپے حکومت کو بچت ہو گی، اور اس بچت کا سارا فائدہ براہ راست عوام کو منتقل کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پانچ روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی پیدا کرنے والے خیبر پختون خوا کو واپس وہی یونٹ 70 روپے پر فروخت کیا جا رہا ہے، سات ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے مواقع مالاکنڈ ڈویژن میں موجود ہیں، کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا 98 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جس سے 40 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔
عنایت اللہ نے بتایا کہ 6 دفعہ افتتاح کی تاریخ دینے کے باوجود کوٹو پراجیکٹ کو فعال نہیں کیا جا رہا، جماعت اسلامی ہر فورم پر عوامی حقوق کی جنگ لڑے گی۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بنگلادیشی نیول چیف کی ملاقات