ویب ڈیسک: ڈی آئی خان میں فائرنگ واقعہ کے دوران ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا، یہ واقعہ رنگپور اڈا پر پیش آیا جہاں نامعلوم شخص نے فلائنگ کوچ میں بیٹھے شخص پر فائرنگ کی۔
ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان میں فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمی شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔
واقعہ کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی، جبکہ ارتکاب جرم کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
