ویب ڈیسک: ضلع کرک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق پولیس آفیسر ساتھی سمیت قتل ، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں.
تفصیلات کے مطابق ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق پولیس انسپکٹر گل شادی خان ساتھی دلاور خان سمیت جاں بحق ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل بانڈہ داؤد شاہ میں نامعلوم افراد نے تھانہ بانڈہ کی حدود میں ہسپتال پُل کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی، فائرنگ کی اس واردات سے سابق پولیس انسپکٹر گل شادی خان ساتھی دلاور خان سمیت جاں بحق ہوگئے۔
ڈی ایس پی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ جاوید خان کے مطابق فائرنگ کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے، جاں بحق ہونے والوں کا تعلق علاقہ بہادر خیل سے ہے۔
یاد رہے کہ ضلع کرک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق پولیس آفیسر ساتھی سمیت قتل ، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں.
