ویب ڈیسک: بگن فائرنگ کے بعد واپس ہونیوالی گاڑیوں کو مقامی افراد نے لوٹ لیا۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا کہ لوئر کرم کے علاقے بگن میں امدادی سامان لے جانے والے کانوائے پر فائرنگ کے بعد لوٹ مار کے واقعات رونما ہوئے۔
یاد رہے کہ بگن میں کانوائَے پر ہونیوالی فائرنگ کے نتیجے میں 2 سکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ6 گاڑیوں کو اگ لگا دی گئی ہے جو مکمل جل چکے ہیں، جبکہ کئی ٹرک خالی راستے میں خراب پڑے ہیں، جنہیں لوٹ لیا گیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ واپس ہونیوالے گاڑیوں کو مقامی افراد نے لوٹ لیا۔
زرائع کے مطابق واقعہ کے بعد احتجاجی دھرنے پر موجود مظاہرین نے بھی لوٹ مار میں حصہ لیا، اور واپس ہونے والی گاڑیوں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی 35 گاڑیوں میں سے 16 گاڑیاں لوٹ مار کے بعد واپس ٹل پہنچ گئی ہیں۔
