ویب ڈیسک: ضلع سوات میں سرکاری ملازمین کا پینشن کے خاتمے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، کیمپ لگا دیا گیا، جس میں لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔
نشاط چوک مینگورہ میں سرکاری ملازمین کا پینشن کے خاتمے کے خلاف احتجاجی کیمپ لگا دیا گیا ہے۔ کیمپ میں اساتذہ، کلاس فور اور سیاسی و سماجی تنظیموں کے سربراہان نے بھرپور شرکت کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کا سرکاری ملازمین کی پینشن ختم کرنا ریٹائرڈ ملازمین کے کفن کے اخراجات ختم کرنے کی مترادف ہے، حکومت اپنے ہی کارکنوں کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے۔
مظاہرین نے مزید کہا کہ اپنے مطالبات کے لئے سرکاری ملازمین ہر قسم احتجاجی مظاہرے کرینگے، حکومت سرکاری ملازمین کی پینشن کے اختتام کا فیصلہ واپس لے، احتجاجی کیمپ میں حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔
