ویب ڈیسک: وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ حقیقی آذادی دھرنا متاثرین کو امدادی رقوم کی فراہمی جاری ہے، اس سلسلے میں شہدا ورکرز کے لواحقین کو 13 کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں۔ اب تک تصدیق شدہ شہدا و زخمی کارکنوں کو مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ شہدا ورکرز کے لواحقین کو 13 کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں، جبکہ ابتدائی طور پر دھرنے میں زخمی ہونے والے کارکنوں میں 4 کروڑ سے زائد کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔ تصدیق کے اس مرحلے کی تکمیل کے بعد مزید زخمیوں کو بھی مالی امداد فراہم کی جائیگی۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں زخمی کارکنوں کا بہترین علاج معالجہ جاری ہے، ان زیر علاج زخمیوں کی روزمرہ کی بنیاد پر عیادت کی جاتی ہے، ان کا حال احوال پوچھا جاتا ہے۔ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں، ان کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ دن دور نہیں جب عمران خان ہمارے درمیان ہونگے، جب تک سانسیں ہیں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، فارم 47 کی بنیاد پر بنی جعلی حکومت کو حساب دینا ہوگا کہ گولی کیوں چلائی۔
