ایبٹ آباد میں پینشن بچاؤ تحریک

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا ایبٹ آباد میں پینشن بچاؤ تحریک کا آغاز

ویب ڈیسک: آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا ایبٹ آباد میں پینشن بچاؤ تحریک کا آغاز، کیمپ لگا دیا گیا، شرکاء کی بھرپور شرکت۔
تفصیلات کے مطابق ضلع ایبٹ آباد میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کی جانب سے پینشن بچاؤ تحریک کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پینشن بچاؤ ریلی گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 3 سے شروع ہو کر پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی میں بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین شریک تھے، مظاہرین نے اس دوران پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مختلف مطالبات درج تھے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پینشن کا سابقہ طریقہ کار بحال اور پینشن سے نکالے گئے الاونسسز کا دوبارہ انظمام کیا جائے۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو اس تحریک کو صوبہ کی سطح پر چلایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  افغان عبوری حکومت کا دہرا معیار، لاشوں کی وصولی سے دہشتگردی ثابت