ویب ڈیسک: امریکی صدر جوبائیڈن نے قوم سے الوداعی خطاب میںِ کہا ہے کہ ہمیں امریکا میں جمہوریت کو محفوظ بنانا ہے، جس کیلئے جتنی کوششیں کرنا ہونگی کرینگے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں امریکا نے بڑے چیلنجز کا سامنا کیا، اور ہر فورم پر کوشش رہی کہ کامیابی ہمارے قدم چومے، اسی تناظر میں کہتے ہیں کہ چین نہیں امریکا کو دنیا کی قیادت کرنی ہے۔
وائٹ ہاؤس سے امریکی صدر جوبائیڈن نے قوم سے الوداعی خطاب میں کہا کہ نائب صدر کمالا ہیرس اور پوری ٹیم کے ساتھ حکومت نے میرے دور میں مشکلات عبور کیں، ہمیں امریکا میں جمہوریت کو محفوظ بنانا ہے،چند امیر لوگوں کے ہاتھوں میں طاقت آنے پر فکر مند ہوں۔
آخر میں صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ انتظامیہ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
