ویب ڈیسک: پاکستان کے ہائیکورٹس میں ججز تعیناتی کے معاملے پر سپریم کورٹ میںجوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا.
جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت منعقد ہو رہا ہے، اجلاس میں اسلام آباد اور بلوچستان کے ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کے زیر صدارت ہونے والے اس اہم اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے 4 ایڈیشنل ججز جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے 3 ایڈیشنل ججز کی نامزدگیوں پر غور کیا جائے گا۔ اس سلسلے میںمزید بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 20 نام زیر غور ہیں جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 11 نام زیرغور آئیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے ہائیکورٹس میں ججز تعیناتی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا جس کی صدارت چیف جسٹس کرینگے.
