ویب ڈیسک: میڈرڈ میں کشتی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر صدر اور وزیراعظم کا اظہار افسوس، واقعے کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی گئی.
تفصیلات کے مطابق میڈرڈ میں کشتی حادثے میںقیمتی جانوں کے ضیاع پر صدر مملکت اور وزیراعظم کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا۔
صدر مملکت آصف زرداری نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی، اور اس موقع پر کہا کہ انسانی سمگلنگ کے گھناونے کاروبار کی روک تھام کیلئے مؤثر اور دور رس اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے، اس سلسلے میںجس قدر جلدی اقدامات ہونگے فائدہ اتنا ہی جلدی ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے حادثے میںجاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، اور متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، اس حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ انسانی سمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے واقعے میںملوث افراد سے کسی بھی قسم کی رعایت نہیںبرتی جائے گی اور نہ ہی اس سلسلے میںکارروائی کے دوران کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انسانی سمگلنگ کے خلاف بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ میڈرڈ میں کشتی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر صدر اور وزیراعظم کا اظہار افسوس، واقعے کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی گئی.
