گھر کے دروازے کیساتھ دھماکہ

خیبر، ایڈیشنل ایس ایچ او کے گھر کے دروازے کیساتھ دھماکہ

ویب ڈیسک: ضلع خیبر میں لنڈی کوتل پولیس سٹیشن کے ایڈیشنل ایس ایچ او کے گھر کے دروازے کیساتھ دھماکہ ہوا ہے، جس سے جانی نقصان کوئی نہیں ہوا تاہم دروازے کو جزوی نقصان پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق لنڈی کوتل پولیس سٹیشن کے ایڈیشنل ایس ایچ او عظمت ولی شینواری کے گھر کے دروازے کے ساتھ بارودی مواد کا دھماکہ ہوا ہے، جس سے دروازے کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم اس واقعے سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور اس سلسلے میں مزید تفتیش کے لیے شواہد اکھٹے کئَے گئے، پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
یاد رہے کہ ضلع خیبر میں لنڈی کوتل پولیس سٹیشن کے ایڈیشنل ایس ایچ او کے گھر کے دروازے کیساتھ دھماکہ ہوا ہے، جس سے جانی نقصان کوئی نہیں ہوا تاہم دروازے کو جزوی نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری