ویب ڈیسک: ضلع بنوں کے تھانہ ہوید کی حدود میں پولیس چوکی شیخ لنڈک پر دہشتگردوں کا حملہ ہوا ہے، اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی شیخ لنڈک پر دہشتگردوں کی جانب سے ہونے والے حملے کے دوران راکٹ لانچر اور ہینڈ گرنیڈ کا بھی استعمال کیا گیا، چوکی پر نصب تھرمل کیمرے کو بھی نشانہ بنایا گیا، اس دوران حافظ طاہر محمود نامی ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے، جبکہ دہشت گردوں کے حملے سے پولیس چوکی کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔
اس واقعہ کے فوری بعد علاقہ عوام نے مساجد میں اعلانات کر کے پولیس کیساتھ دہشت گردوں کے خلاف ہوگئے، جبکہ دہشت گرد حملے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ، واقعے کے بعد علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے ۔
