ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں تھانہ ڈومیل کی حدود سے اغوا ہونیوالا بنک ملازم بازیاب کرا لیا گیا، بینک ملازم کامران خان کو بنک جاتے ہوئے آغوا کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم اغوا کار کامران خان نامی آغوا ہونیوالے بنک ملازم کو علی الصبح لنک روڈ پر گاڑی سے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
پیر گل منظور شاہ صدر انجمن تاجران بنوں کا کہنا تھا کہ بازیاب ہونے والے اس مغوی بنک ملازم کی حالت غیر تھی، جس پر اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، اور حالت سنبھلنے کے بعد گھر منتقل کیا گیا۔ یاد رہے ضلع بنوں میں تھانہ ڈومیل کی حدود سے آغوا ہونیوالا بنک ملازم بازیاب کرا لیا گیا، بینک ملازم کامران خان کو بنک جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا۔
