اے ڈی بی اور ورلڈبینک کے

اے ڈی بی اور ورلڈبینک کے تعاون سےاربوں ڈالر کےمنصوبےتعطل کاشکار

ویب ڈیسک: اے ڈی بی اور ورلڈبینک کے تعاون سے اربوں ڈالر کے منصوبے تعطل کاشکار ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی ایک دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک کے تعاون سے 1 اعشاریہ 25 ارب ڈالر کے منصوبے کھٹائی میں پڑ گئے ہیں۔
دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ ملٹی لیٹرل اداروں سے فنانسنگ معاہدوں کو 5 برس تک گزرنے کے باوجود ساڑھے 9 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ ہوئی، ایمرجنسی اسسٹنٹ پراجیکٹ کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 15 کروڑ ڈالر کا معاہدہ 2022 میں ہو اتھا، جبکہ اے ڈی بی کیساتھ معاہدے کو 2 سال سے زائد گزر گئے، لیکن تاحال زیرو فزیکل پراگریس ہے۔
عالمی بینک کے ساتھ خیبر پاس اکنامک کوریڈور پراجیکٹ کیلئے 46 کروڑ ڈالر کا معاہدہ 2019 میں ہوا تھا، لیکن 5 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود فزیکل پراگریس 1 فیصد اور فناننشل پراگریس صفر فیصد ہے۔ جاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے کو 2026 تک مکمل ہونا ہے، تاہم اس سلسلے میں ابھی تک صرف 28 لاکھ ڈالر ہی موصول ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اے ڈی بی اور ورلڈبینک کے تعاون سے اربوں ڈالر کے منصوبے تعطل کاشکار ہو رہے ہیں، ان منصوبوں کو ٹائم لائن کے مطابق مکمل نہ کرنا اے ڈی بی اور عالمی بنک کیساتھ معاہدوں کی خلاف ورزی ہو گی۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کی رہنما مہر بانو قریشی کارکنوں سمیت گرفتار