ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب کر لیا گیا، اس حوالے سے ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
صوبائی اسمبلی اجلاس کا وقت پہلے دن 11 بجے رکھا گیا تھا، تاہم اسے تبدیل کر کے دوپہر 2 بجے کر دیا گیا۔ اجلاس کیلئے اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اعلامیہ اور ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ایجنڈے کے مطابق خیبر پختونخوا ریگولیٹری فورس بل، خیبر پختونخوا شرعی نظام عدل ریگولیشن ترمیمی بل اور خیبر پختونخوا پبلک فنانشل مینجمنٹ ترمیمی بل 2025 اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب کر لیا گیا، اس حوالے سے ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
