روزانہ 5لاکھ 50 ہزار یورو

روزانہ 5لاکھ 50 ہزار یورو، رونالڈو کا سعودی کلب سے نیا معاہدہ طے

ویب ڈیسک: سنا تھا کہ پرتگال کے مایہ ناز فٹ بالر کرسٹیانو رونالدو پر دوتل مہربان ہے، اس کا عملی نمونہ رونالڈو کا سعودی کلب سے نیا معاہدہ طے پانا ہے، اس معاہدے کے مطابق فٹ بالر کو روزانہ 5لاکھ 50 ہزار یورو ملا کریں گے۔ سعودی کلب النصر سے کرسٹیانو رونالڈو کے نئے معاہدے کا اعلان آج ہوگا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دنیا کے مقبول اور کامیاب ترین کھلاڑی 39 سالہ کرسٹیانو رونالڈو کے نئے معاہدے کے مطابق وہ روزانہ 5لاکھ 50 ہزار یورو کمائیں گے۔ ان کی اس کمائی کو پاکستانی کرنسی روپے مین دیکھا جائے تو رونالڈو روزانہ کے حساب سے تقریباً 16 کروڑ روپے کمائیں گے۔
یاد رہے کہ پرتگیز سٹرائیکر کو سعودی کلب میں پارٹنر شپ کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ججزتعیناتی موخرکی جائے،سپریم کورٹ کےچار ججز کا چیف جسٹس کو خط