بگن فائرنگ واقعہ میں 4 ڈرائیور

لوئر کرم بگن فائرنگ واقعہ میں 4 ڈرائیور قتل، نعشیں برآمد

ویب ڈیسک: لوئر کرم بگن فائرنگ واقعہ میں 4 ڈرائیور قتل کر دیئے گئے، جن کی نعشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔
پاراچنار واقعہ پر پولیس کا کہنا ہے کہ لوئر کرم سے 4 لاپتہ ٹرک ڈرائیوروں کی نعشیں برآمد ہوگئی ہیں، قتل ہونے والے ڈرائیوروں کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ گذشتہ روز بگن میں پاراچنار جانے والی سامان کے ٹرکوں کے کانوائے پر حملہ ہوا تھا، اور اس دوران 5 ڈرائیورز لاپتہ ہوگئے تھے۔
پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لوئر کرم بگن فائرنگ واقعہ میں 4 ڈرائیور قتل کئَے گئے ہیں، جن کی نعشیں برآمد کر لی گئی ہیں، ان جاں بحق ہونے والے ڈرائیوروں کا تعلق پاراچنار سے ہے۔ یاد رہے کہ بگن لوئر کرم میں ٹل سے پاراچنار جانے والی 35 گاڑیوں پر حملہ کیا گیا تھا۔
صدر ٹریڈ یونین نے بتایا ہے کہ ٹل و ہنگو میں روکی گئی گاڑیاں سیکیوریٹی فورسز کی نگرانی میں روانہ کی گئی تھیں، اس دوران بگن لوئر کرم میں مقامی شرپسندوں نے گاڑیوں پر حملہ کیا، اورتاجر برادری اور دکانداروں کی گاڑیوں کو مختلف مقامات پر لے جاکر لوٹ لیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کرم جانے والے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف نے آئی ایم ایف مشن کوڈوزیئر اور خط بھیج دیا