ویب ڈیسک:190ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14اور بشری بی بی کو 7 سال قید کی سزا، محفوظ فیصلہ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے سنا دیا.
تفصیلات کے مطابق 190ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14 سال جبکہ ان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی، فیصلہ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے سنا دیا.
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میںملزمان کی حاضری پوری ہونے پر محفوظ فیصلہ سنایا، اس دوران قید کے ساتھ ساتھ سابق وزیراعظم کو 10 لاکھ اور سابق خاتون اول کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کر دیا گیا، فیصلے میں واضح کیا گیا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر عمران خان کو 6 ماہ اور بشریٰ بی بی کو 3 ماہ مزید قید بھگتنا پڑے گی۔
اڈیالہ جیل میں کیس کا فیصلہ سنانے کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا، محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے القادر یونیورسٹی کی زمین بھی سرکاری تحویل میں لینے کا حکم دے دیا ۔
سماعت سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے کمرہ عدالت لایا گیا جبکہ انکی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی عدالت پہنچیں، ان سے قبل نیب پراسیکیوشن ٹیم کے 3 ارکان عرفان احمد، سہیل عارف اور اویس ارشد بھی اڈیالہ جیل پہنچنے جبکہ وکیل صفائی سلمان اکرم راجہ اور بشریٰ بی بی کی بیٹی اور داماد بھی عدالت میں موجود تھے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا، اس کے بعد تین مرتبہ فیصلہ موخر ہوا اور فیصلہ سنانے کی تاریخ تبدیل کی گئی۔یاد رہے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14 اور بشرا بی بی کو 7 سال قید کی سزا، محفوظ فیصلہ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے سنا دیا.
