عمران خان کو انصاف نہ ملنا

فیصلہ باربار موخر کرنےسے عمران خان کو انصاف نہ ملنا واضح تھا، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: القادر کیس کے فیصلے پر خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ بار بار موخر کرنے سے عمران خان کو انصاف نہ ملنا واضح تھا.
انہوں نے کہا کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار پر آج مہرِ تصدیق ثبت ہوگئی، تین بار فیصلہ موخر کرنے سے انصاف کا جنازہ نکال دیا گیا، فیصلہ بار بار موخر کرنے سے عمران خان کو انصاف نہ ملنا واضح تھا.
ان کا کہنا تھا کہ جعلی مقدمے میں سزا سنانا انتہائی افسوسناک ہے، ہم اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے، جعلی مقدمات کے ذریعے عمران خان کا حوصلہ پست نہیں کیا جا سکتا.
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید بتایا کہ باقی مقدمات کی طرح یہ جعلی مقدمہ بھی اپنے انجام کو پہنچے گا، یاد رہے کہ القادر کیس میں‌بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14 سال جبکہ ان کی اہلیہ بشری بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی.

مزید پڑھیں:  ٹرمپ کا منصوبہ مشرق وسطیٰ کی تاریخ بدل سکتا ہے، اسرائیلی وزیر اعظم