بشریٰ بی بی کو تحویل میں

فیصلے کے بعد بشریٰ بی بی کو تحویل میں لے لیا گیا، اڈیالہ جیل میں رکھا جائیگا

ویب ڈیسک: احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد بشریٰ بی بی کو تحویل میں لے لیا گیا، حکام کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ انہیں بھی اڈیالہ جیل میں ہی رکھا جائے گا.
احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 7 سال کی سزا سنادی،
اس کے علاوہ عدالت نے عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
عدالتی فیصلے کے بعد جیل عملے نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو تحویل میں لے لیا اور انہیں بھی اڈیالہ جیل میں ہی رکھا جائےگا،بشریٰ بی بی کا سیل پہلے سے ہی اڈیالہ جیل میں تیار کرلیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی معاشی سرگرمیاں مستحکم ہورہی ہیں: فچ رپورٹ