ویب ڈیسک: احتساب عدالت کا القادر یونیورسٹی کو وفاقی حکومت کے حوالے کرنے کا حکم، حکومت یونیورسٹی کا انتظام سنبھالے۔
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کے حوالے سے سماعت ہوئی، اس دوران احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو بالترتیب 14 اور 7 سال قید کی سزائیں سنائیں، اس کے ساتھ ہی القادر یونیورسٹی کو وفاقی حکومت کے حوالے کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔
احتساب عدالت راولپنڈی نے تین بار القادر کیس کا فیصلہ مؤخر کیا، جس کے بعد آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14 سال جب کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی، اور اس کے ساتھ ہی جرمانے کی بھی سزائیں سنائیں۔
عدالت نے اپنے محفوظ فیصلے میں القادر یونیورسٹی کو حکومت کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت یونیورسٹی کا انتظام سنبھالے۔ یاد رہے کہ القادر یونیورسٹی پروجیکٹ کی وجہ سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قانونی مشکلات کا سامنا رہا ہے، دونوں پر اختیارات کے غلط استعمال اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کی وجہ سے نیب کیسز بنے۔
