638682 921674 corona hospital akhbar

کورونا وائرس کیسزمیں اضافہ، ہیلتھ کیئر اتھارٹی آباد ان ایکشن

اسلام آباد: آکسیجن کی فراہم اوراس سے متعلقہ آلات کی ذخیرہ اندوزی اورمنافع خوری کے خلاف دفعہ 144نافذکر دی گئی، ہیلتھ کیئر اتھارٹی کے مطابق پابندی کا اطلاق دو ماہ کے لیے ہو گیا، تمام پرائیویٹ ہسپتال پچاس فیصد بیڈز دینے کے پابند ہوں گے، مریضوں سے اضافی فیس وصول نہیں کی جائے ،

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کے خلاف زیرالتوا مقدمات جلد نمٹائے جائیں، شہداء فورم بلوچستان

صرف استعمال ہونے والی دوائی کی فیس چارج ہوگی، تمام پرائیویٹ ہسپتال چارجزآویزاں کرنے کے پابند ہوں گے، چارجز میں ایک دن کے چارجز، آئسولیشن اوروینٹی لیشن سروسز شامل نہیں ہوں گی ، تمام پرائیویٹ لیبارٹریاں چارجز کی فہرست آویزاں کرنے کی پابند ہوں گی،

مزید پڑھیں:  سوات، خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار

تمام لیبارٹریں اپنے ٹیسٹ ریٹس اپنی ویب سائٹ اور ریسپشن پر آویزاں کرنے کے پابندہوں گے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔