190ملین پاؤنڈز کیس سیاسی انتقام

190ملین پاؤنڈز کیس سیاسی انتقام، بانی بےگناہی ثابت کرینگے، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 190ملین پاؤنڈز کیس سیاسی انتقام ہے، اس حوالے سے ہونے والے فیصلے پر ہمیں کوئی حیرانی نہیں ہوئی، انشاء اللہ بانی اپنی بےگناہی ثابت کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ اس کیس کے حوالے سے فیصلہ نوشتہ دیوار تھا، جو سب کو پہلے سے ہی معلوم تھا، تاہم ہمارے حکومت سے مذاکرات جاری رہیں گے، لیکن کمیشن پر پیشرفت 7دن میں نہیں ہوتی تو پھر مذاکرات نہیں ہوں گے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 190ملین پاؤنڈز کیس پر جج کے فیصلے سے ہمیں کوئی حیرانگی نہیں ہوئی، عمران خان کا عوام کیلئے پیغام ہے کہ مایوس نہیں ہونا، منزل قریب ہے۔
انہوں نے کہا کہ متنازع فیصلوں میں ایک اور اضافہ ہوا، ہمارے ساتھ حکومت کا ہمیشہ امتیازی اور غیرمنصفانہ رویہ رہا ہے، عمران خان نے جرم نہیں کیا، کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، 190ملین پاؤنڈز کیس سیاسی انتقام کا کیس ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ عمران خان کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے، اور جلد ہی بانی اپنی بےگناہی ثابت کریں گے۔
یاد رہے کہ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو جہاں قید کی سزائیں سنائی گئیں، وہیں‌ انہیں جرمانہ بھی کیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  عمران خان نے جیل سپرنٹنڈنٹ کیخلاف درخواست دائر کردی