بنکر مسمار کرنے کا آپریشن

کرم صورتحال سنگین، بنکر مسمار کرنے کا آپریشن وقتی طور پر معطل

ویب ڈیسک: بگن میں سامان لانے والے ٹرکوں کے قافلے پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے بعد سے کرم میں صورتحال سنگین ہو گئی، اس دوران بنکر مسمار کرنے کا آپریشن وقتی طور پر معطل کر دی گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دو بنکرز میں بارودی مواد نصب کر دیا گیا تھا اور 10 بنکروں کو مسمار کیا جانا تھا، تاہم کرم کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس سے ہاتھ کھینچ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق امدادی اشیاء کا سامان ٹل کینٹ میں موجود ہے جس کی کلیئرنس نہ ہو سکی ہے۔ دوسری طرف ضلعی انتظامیہ اور حکومت معاملات کو کنٹرول کرنے کیلئے کرم میں موجود ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز بگن کے مقام پر ٹرکوں کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا، اس دوران دو اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوئے۔
یاد رہے کہ بگن میں سامان لانے والے ٹرکوں کے قافلے پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے بعد سے کرم میں صورتحال سنگین ہو گئی، اس دوران بنکر مسمار کرنے کا آپریشن وقتی طور پر معطل کر دی گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوابی جلسے میں حکومتی وسائل استعمال کئے جارہے ہیں ،خواجہ آصف