ویب ڈیسک: صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے سٹی گرلز کالج میں سپورٹس گالا کے اختتامی تقریب میں شرکت کی، اس دوران اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، انہیں آگے آنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں اور سٹوڈنٹس پر سرمایہ کاری کرنی ہے، ہم نے نوجوانوں اور سٹوڈنٹس کو آگے لانا ہے، کیونکہ ملک و قوم کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے۔
صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کا کہنا تھا کہ سٹوڈنٹس اور نوجوانوں کے اندر بےپناہ صلاحیتیں موجود ہیں، سٹوذنٹس اور نوجوانوں کو اپنی ان صلاحیتیوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ سٹوڈنٹس اور نوجوانوں ہی نے مختلف شعبوں میں ملک و صوبے کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹس کی صلاحیتوں کو ابھارنے کیلیے صوبائی سطح پر کالج اور یونیورسٹیوں کے اندر سائنس ایگزیبیشن کرینگے، آخر میں صوبائی وزیر نے سپورٹس گالا میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے۔
