عمران خان کو قیدی نمبر الاٹ

عمران خان کو قیدی نمبر الاٹ، بشریٰ بی بی خواتین بیرکس میں منتقل ہونگی

ویب ڈیسک: احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد قیدی قرار دے کر عمران خان کو قیدی نمبر الاٹ کر دیا گیا، جبکہ دوسری طرف بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو خواتین بیرکس میں منتقل کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد قیدی قرار دے کر عمران خان کو قیدی نمبر الاٹ کر دیا گیا ہے۔ فیصلے میں عمران خان کو 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، اس کے ساتھ ہی جرمانہ بھی چارج کیا گیا ہے۔
دوسری جانب کمرہ عدالت سے گرفتار کی گئی سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ جیل ہسپتال کے ڈاکٹر کر رہے ہیں، جس کے بعد ان کا بائیومیٹرک کیا جائے گا۔ جیل حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد بشریٰ بی بی کو خواتین بیرکس میں منتقل کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ضروری سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  26ویں ترمیم پر آنکھیں اور کان بند نہیں کر سکتے،جسٹس محمدعلی مظہر