انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

کوہاٹ، ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع کوہاٹ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار کر لیا۔ فہیم خان نامی مبینہ ایجنٹ کو بنوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر ایف آئی اے کوہاٹ زون نے بتایا کہ بنوں سے گرفتار ہونے والے ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ نے سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم سے 32 پاسپورٹ برآمد کئے گئے، ملزم سے بیرون ملک ملازمت کے کنٹریکٹ کی نقول، موبائل فون اور دیگر شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں، جبکہ ملزم بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہا تھا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کوہاٹ زون کا کہنا تھا کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے جبکہ اس کاروبار میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، انٹیلی جنس بنیادوں پر انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی ریاست سے متعلق نیتن ہو کا بیان اشتعال انگیز ہے ،پاکستان