اسرائیلی حملے مغویوں کی زندگی خطرے

اسرائیلی حملے مغویوں کی زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں، حماس

ویب ڈیسک: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے صیہونیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ امن معاہدے کے بعد اسرائیلی حملے مغویوں کی زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں.
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے مابین حالیہ جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد اسرائیل نے جن مقامات پر حملے کیے، وہاں ایک مقام پر خاتون مغوی بھی موجود تھی۔
ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ اس خاتون کا نام جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں رہا کیے جانے والے مغویوں کی فہرست میں شامل تھا، لیکن یہ اب ان کی غلطی ہے، معاہدے کے بعد اسرائیلی حملے مغویوں کی زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے اسرائیلی بمباری کے بعد خاتون اسرائیلی مغوی کی حالت کے بارے میں نہیں بتایا، تاہم یہ ضرور کہا کہ اس مرحلے پر کوئی بھی اسرائیلی حملہ مغویوں کی آزادی کو کسی المیے میں تبدیل کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  رستم، اراضی تنازعہ پر فریقین میں فائرنگ، علاقے میں خوف و ہراس