ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع نہ کرنے پر 33اراکین صوبائی اسمبلی معطل کر دیئے گئے۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے دستاویز جاری کر دی، جس کے مطابق 33اراکین صوبائی اسمبلی میں 26 حکومتی اور باقی اپوزیشن اراکین ہیں، معطل اراکین میں صوبائی وزراء مینا خان، عدنان قادری، مشیر صحت احتشام اور معاون خصوصی ڈاکٹر امجد شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع نہ کرنے پر معطل اراکین کے نام صوبائی اسمبلی کو ارسال کر دیئے گئے ہیں، اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اسمبلی ہال کے احاطہ میں ان اراکین کے داخے پر پابندی ہوگی۔
