ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کوسزا انصاف کا قتل ہے، ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔
بانی بی ٹی آئی کو سزا پر شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ اہے کہ اج سیاہ ترین دن ہے، سب دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔ 190 ملین پاونڈز کیس کے اس فیصلے کے لیے 3 ججوں کو تبدیل کرنے کے بعد چوتھے جج سے فیصلہ سنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کے حوالے سے حالیہ فیصلہ من گھڑت اورغیر منصفانہ ہے، عمران خان کوسزا انصاف کا قتل ہے، ہم اسے مسترد کرتے ہیں، بشریٰ بی بی کو ملنے والی یہ سزا صرف بانی پی ٹی آئی کو تکیلف دینے کے لیے ہے، اس سے قبل بھی بشریٰ بی بی سامان ساتھ لے کر تیار گئی تھیں۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کی رقم سپریم کورٹ کے اکاونٹ میں پڑی ہے، اس کیس میں کرپشن نہیں ہوئی، جس پر بانی کو سزا ہوئی بلکہ اب تو اس ملک میں ٹرسٹ کے تحت یونیورسٹی بنانا بھی گناہ ہے، عمران خان کو فلاحی کام کی سزا دی گئی۔
ترجمان تحریک انصاف نے بتایا کہ دنیا بھر کے دیگر ممالک میں فلاحی کاموں کے لیے جزا اور یہاں سزا دی جا رہی ہے ۔
