القادر کیس کا فیصلہ انتہائی بدنیتی

القادر کیس کا فیصلہ انتہائی بدنیتی، بے انصافی پر مبنی پر ہے، حاجی رنگیز احمد

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی رنگیز احمد نے کہا ہے کہ القادر کیس کا فیصلہ انتہائی بدنیتی، بے انصافی پر مبنی پر ہے، بار بار فیصلہ موخر کرنے سے واضح تھا کہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہونگے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بار بار فیصلہ موخر ہونے پر اندازہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو انصاف نہیں دیا جائے گا، سیاسی اور جعلی مقدمے میں انصاف کا جنازہ نکالا گیا، جو کہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
حاجی رنگیز احمد کا کہنا تھا کہ فسطائیت کا شکار موجودہ وفاقی حکومت چاہے جتنے بھی جعلی مقدمات بنا لے، عمران خان کا حوصلہ مزید مضبوط ہوجائے گا، القادر کیس کا فیصلہ انتہائی بدنیتی، بے انصافی پر مبنی پر ہے۔
معاون خصوصی ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ القادر کیس کے حوالے سے فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا، جو بہت جلد جعلی ثابت ہوگا اور انصاف کا بول بالا ہوگا، عمران خان کے حوصلے بلند ہیں، ان اوچھے ہتھکنڈوں اور غیر منصفانہ فیصلوں سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کینیڈا کا امریکی ریاست بننا ٹرمپ کی خام خیالی ہے، ٹروڈو