ملک میں‌آئین و قانون کی حکمرانی

ملک میں‌آئین و قانون کی حکمرانی ہونی چاہئے، عمران خان

ویب ڈیسک: عمران خان نے کہاہے کہ ملک میں‌آئین و قانون کی حکمرانی ہونی چاہئے، جیل میں‌جتنا رہا پڑا رہوں گا ، لیکن ہار نہیں‌مانوں‌گا، یہ میچ ہم جیت کر رہیں گے. یہ باتیں فیصل چودھری نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں‌ملاقات کے بعد بتائیں.
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں‌آئین و قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے اور مجھے جتنا جیل میں رہنا پڑا رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کی سیل میں شفٹ کر دیا جائے گا، جبکہ بشریٰ بی بی نے بھی کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہیں اور کھڑی رہیں گی۔ فیصل چوہدری کے مطابق ہم یہ میچ جیت کر رہیں‌ گے، یہ ملک میں عدل و انصاف کا میچ ہے جو عمران خان جیتیں گے۔
یاد رہے احتساب عدالت نے آج 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو 14 سال جبکہ ان کی اہیلہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنا دی۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی ریاست سے متعلق نیتن ہو کا بیان اشتعال انگیز ہے ،پاکستان