ویب ڈیسک: ضلع کرک میں نماز جمعہ کے بعد مسجد کے باہر فائرنگ سے رضوان اللہ نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضلع کرک کے علاقے نری پنوس میں نماز جمعہ کے بعد مسجد کے باہر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رضوان اللہ نامی شخص جاں بحق ہو گیا، جبکہ ارتکاب جرم کرنے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
