لاپتہ 4 ڈرائیورز کی نعشیں برآمد

کرم، لاپتہ 4 ڈرائیورز کی نعشیں برآمد، علاقے میں‌کرفیو نافذ

ویب ڈیسک: ضلع کرم میں گزشتہ روز قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کے دوران 4 ڈرائیورز لاپتہ ہو گئے تھے، تاہم اب لاپتہ 4 ڈرائیورز کی نعشیں برآمد کر لی گئیں.
تفصیلات کے مطابق ضلع کرم میں گزشتہ روز قافلے پر ہونے والے دہشتگردانہ کارروائی میں‌فائرنگ کے دوران لاپتہ 4 ڈرائیورز کی نعشیں برآمد کر لی گئی ہیں، اس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کرم میں کرفیو نافذ کردیا۔
ملنے والی نعشوں سے پتہ چلتا ہے کہ ڈرائیورز کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے، ان ڈرائیورز کی لاشیں لوئر کرم کے علاقہ اڑوالی سے برآمد ہوئی ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ملنے والی نعشیں لوئر کرم علی زئی ہسپتال پہنچادی گئی ہیں، اس واقعہ کے بعد ضلع کرم میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے پوزیشن سنبھال لی، اس کے ساتھ ہی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا گشت شروع کر دیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  کرم، پاک افغان خرلاچی بارڈر 129 روز سے بند، 48 بنکرز مسمار