پاکستان کے 4 وکٹوں پر 143

ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان کے 4 وکٹوں پر 143 رنز

ویب ڈیسک: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ملتان میں پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہو گیا ہے، ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان کے 4 وکٹوں پر 143 رنز ہو گئے ہیں۔ میچ دھند کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 2 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، دھند کی وجہ سے تاخیر کا شکار میچ دھند ہی کی وجہ سے وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا ہے۔
قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر بھی ناکام رہی اور پہلے ہی دن 4 وکٹوں پر 143 رنز بنا سکی، ابتداء ہی میں قومی ٹیم کے 4 کھلاڑی پویلین چلتے بنے۔ پہلی وکٹ 16 رنز پر ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے اوپنر محمد حریرہ کی گری، جنہوں نے صرف 6 رنز بنائَے، کپتان شان مسعود بھی غیر ذمہ داری کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 11 رنز ہی بنا پائے۔
ان کے بعد نئے آنیوالے بلے باز کامران غلام بھی وکٹوں پر ٹک نہ سکے اور 5 رنز بنا کر چلتے بنے، جبکہ تجربہ کار بیٹر بابر اعظم تاحال اپنی خراب فارم سے چھٹکارہ نہ پا سکے اور 20 گیندوں پر صرف 8 رنز ہی بنا سکے۔
محمد رضوان اور سعود شکیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا، محمد رضوان 51 جبکہ سعود شکیل 56 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔
قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل کھڑا کر کے حریف ٹیم کو پریشانی میں ڈالنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ملتان میں پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہو گیا ہے، ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان کے 4 وکٹوں پر 143 رنز ہو گئے ہیں۔ میچ دھند کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ گنڈاپور نے پی ٹی آئی جلسوں اور احتجاج پر کروڑوں روپے خرچ کر ڈالے