ویب ڈیسک: لوئر کرم بگن واقعہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی، پولیس کے مطابق ان میں دو سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ لوئر کرم بگن واقعہ میں قافلہ پر فائرنگ کی گئی، اس واقعہ کے بعد اب مزید دو افراد کی لاشوں کو نکال دیا گیا ہے۔ چار ڈرائیورز کی لاشیں لوئر کرم اڑاولی سے صبح برآمد کی گئیں۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ڈرائیورز کا تعلق پاراچنار کے مختلف دیہات سے بتایا جاتا ہے، پولیس کے مطابق 10 افراد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری یے۔ تاجر برادری کا کہنا ہے کہ ضلع کرم میں 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو لوٹ کر پیشتر گاڑیوں کو جلایا گیا تھا۔ پاراچنار کی تاجر برادری کو اربوں کا نقصان دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ لوئر کرم بگن واقعہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی، پولیس کے مطابق ان میں دو سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔
