ویب ڈیسک: اوباما اور مشعل کی طلاق کی افواہیں مسکراہٹ بھری تصویر کیساتھ دفن ، دونوں نے سالگرہ تقریب میں ایک دوسرے کو پیار بھرے پیغامات بھیجے.
سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ کیساتھ مسکراہٹ بھری تصویر سے طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں، اس سے قبل یہ افواہیں گردش کرنے لگی تھیں کہ دونوں کے مابین طلاق ہونے والی ہے۔
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے سابق خاتون اول کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر مشعل اوباما کو اپنی زندگی کی محبت قراردیا، 63 برس کے باراک اوباما اور مشعل 30 برس سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں، سالگرہ کے موقع پر اقباما کی اہلیہ کیساتھ مسکراہٹ بھری تصویر سے طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں۔
پچھلے چند ماہ کے دوران کئی اہم موقعوں پر باراک اوباما تنہا نظر آئے تھے، سابق صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات میں بھی مشعل اوباما نے شرکت نہیں کی تھی، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں بھی مشعل اوباما شرکت نہیں کریں گی۔
افواہوں کا بازار گرم ہونے پر اوباما نے تصویر جاری کرکے لکھا کہ مشعل جس جگہ ہوں گی وہ کمرہ گرمجوشی، ذہانت، مسکراہٹوں اور شائستگی سے عبارت ہوگا، مشعل نے بھی جوابی پیغام میں اوباما سےمحبت کا اظہار کرکے افواہوں کو ختم کردیا۔
