paknavy

سمندروں کے عالمی دن کا مناسبت سے سمندری پیمائش میں خود کار ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا ہے

اسلام آباد :پاک بحریہ نے ہائیڈروگرافی یعنی سمندروں کی پیمائش کے عالمی دن کے موقع پر ہونے والی سرگرمیوں میں بھر پور شرکت کی، رواں سال ہائیڈروگرافی کے عالمی دن کا عنوان سمندری پیمائش میں خود کار ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا ہے، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سمندروں کے عالمی قوانین کے مطابق ممالک اپنی سمندری حدود میں ہائیڈروگرافی سروے کرانے کے پا بند ہیں،

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا حکومت کا رواں سال کو ترچ میر کے سال کے طور پر منانے کا فیصلہ

پاک بحریہ کا ہائیڈروگرافی ڈیپارٹمنٹ قومی ترقی کیلئے بندرگاہوں کے قیام، کانٹی نینٹل شیلف کی توسیع اور بحری تحقیق میں نمایاں کردار ادا کرتا رہا ہے، پاکستان نیوی ہائیڈروگرافی ڈیپارٹمنٹ خلیجی ممالک سے متعلقہ تنظیم کی سربراہی بھی کر چکا ہے،

اس دن کی مناسبت سے پاک بحریہ نے ہائیڈروگرافی کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے معلوماتی وڈیو بھی جاری کردی ہے، وڈیو میں قومی ترقی میں ہائیڈروگرافی کے کردار اوراس شعبے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کیا گیا، پاک بحریہ ہائیڈروگرافی سمیت دیگر سمندری علوم کی آگہی کے فروغ کیلئے سرگرم ہے،

مزید پڑھیں:  حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

علاوہ ازیں پاک بحریہ جدت کو بروئے کار لاتے ہوئے بحری تحقیق کی جہتوں کو وسعت دینے کیلئے بھی پرعزم ہے۔